شگر بھر میں یوم علی ؑ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

حضرت علیؓ نے غلامی کی زنجیر کو توڑنے کا سلیقہ سیکھایا اور ہمیں جرات گویائی کا درس دیا ہے، مقررین کا مجالس سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) شگر بھر میں یوم علی ؑ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا ،اس موقع پر ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا اور جلوس عزا برآمد ہوئے ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے یوم علی کے موقع پر منعقدہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے فضائل علی ابن علی طالب پر روشنی ڈالی امام بارگاہ مموچنمو چھورکاہ اور امام بارگاہ حشوپی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر اور نامور عالم دین سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ حضرت علی کی ذات کل کائینات کے لئے نمونہ عمل ہے اور ان کی نادر فرموادات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام واپس لاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ علی ؓ کی ذات پیکر رشد وہدایت اور مکمل سر چشمہ حیات ہے حضرت علیؓ نے غلامی کی زنجیر کو توڑنے کا سلیقہ سیکھایا اور ہمیں جرات گویائی کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیغام علی اور سیرت علی کو فراموش کرنے کی وجہ سے آج مسلمان دنیا بھر میں خوار ہورہے ہیں اور اغیار مسلمانوں پر طرح طرح کے الزامات لگانے سے تھکتے نہیں اس کے باوجود مسلمان حکمرانوں کے زبانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو مسلمانوں کا وجود ہی خطرے میں پڑ سکتے ہیں حضرت علیؓ کو اپنی جان سے زیادہ اسلام کی سربلندی عزیز تھی انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ حقوق بشیرت کے علمبردار ہیں اور اسلام پر علی کے نہ مٹنے والے احسانات ہیں لہذا مسلمانوں کو چائیے کہ وہ فکر علی عام کرنے اور فرموادات علی پر عمل پیرا ہونے کے لئے کوئی لائحہ عمل طے کریں تاکہ اغیار مسلمانوں کی عظمت اور طاقت سے باخبر رہیں اور کسی کو مسلمانوں کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کا جرات نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :