جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرونِ ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت کا مجرم شاہ رخ جتوئی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار، مقدمہ کی مذید سماعت7جولائی تک ملتوی

بدھ 6 جون 2018 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرونِ ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں مجرم شاہ رخ جتوئی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا گیاعدالت میں جیل حکام کی جانب سے کہنا تھاکہ شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کو حساس قرار دے دیا ہے مجرم سزائے موت کا قیدی ہی محکمہ داخلہ نی مجرم شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی تھی مجرم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا محکمہ داخلہ کو کیس کی سماعت جیل میں کرنے کے لیے خط ارسال کردیا ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے فی الحال کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ابھی تک عدالت نے محکمہ داخلہ سے ملزم کا نوٹیفکیشن او رنقل وحرکت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سات جولائی تک ملتوئی۔

متعلقہ عنوان :