2018کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی، مصطفی کمال

ملک کو نفرت اور تعصب نے تباہ و برباد کردیاہے پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو نفرت اور تعصب کی سیاست نہیں کرتی بلکہ نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے، امیدواروں سے گفتگو

بدھ جون 23:14

2018کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 2018 کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی ان خٰیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں مختلف شعبہ کے ذمہ دارن اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو نفرت اور تعصب نے تباہ و برباد کردیاہے پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو نفرت اور تعصب کی سیاست نہیں کرتی بلکہ نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے کیونکہ محبت اور اخلاص سے ہی انسانوں کے دل میں جگہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر فلسفہ آج کراچی سے نکل کر پورے پاکستان سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور لوگ جوق در جوق ہمارے بھائی کو بھائی سے ملانے اور امن پرستی کے نظریہ سے متاثر ہو ہم سے جڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی تمام مظلوم اور محکوم اورمتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے اور آج انکی جدوجہد کہ بدولت ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،آج تمام قومیتیں پی ایس پی کے پرچم تلے متحدو منظم ہو چکی ہیں اور اب پی ایس پی تمام قومتیوں کے مظلوموں کی ملک گیر جماعت بن چکی ہے انہوں نے پی ایس پی کاپلیٹ فورم تبدیلی چاہنے والوں کے لئے حاضر ہے نوجوان سامنے آئیں اور متوسط طبقہ کی قیادت کا انتخاب کریں۔