کوئٹہ شہر کے 58حلقوں میں عوام کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہر حلقے کا دورہ کیاجائے گا، میئر کوئٹہ

بدھ 6 جون 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ خا ن نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کے 58حلقوں میں عوام کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہر حلقے کا دورہ کیاجائے گااسی مقصد کیلئے اب تک 17حلقوں کے دورے کئے جاچکے ہیں ،دوروں کا مقصد عوام کیلئے درکار ترقیاتی منصوبوںاوردیگر سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے اور فنڈز کو صحیح طورپراستعمال میں لانا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ 41کونسلر مولانامحمدایوب ایوبی ،حلقہ 42کے کونسلر کریم خان ،حلقہ 52کے کونسلر اختر خروٹی ،حلقہ 49کے کونسلر ماسٹر خان محمد اور دیگر حلقوں کے دوروں کے موقع پر کونسلران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرکلیم اللہ کاکہناتھاکہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کی جانب سے میٹروپولٹین کارپوریشن کی پی ایس ڈی پی 2017-18ء کیلئے جو ترقیاتی اسکیمات تجویز کی گئی ہیں انہیں ان کی لسٹ اپنے پاس تیار رکھنی چاہیے تاکہ صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد ان کے ٹینڈرز بروقت ہوسکے ۔

(جاری ہے)

کونسلر سے زیادہ کسی بھی منتخب عوامی نمائندے کو عوام کے مسائل کا اس قدر ادراک نہیں ہوتا کیونکہ کونسلر ز ہر وقت عوام کے درمیان رہتے ہیں اورانہیں عوام کی حقیقی مسائل کاادراک ہے میرے شہر بھر کے تمام حلقوں کے دوروں کا مقصد عوام کے حقیقی مسائل کے متعلق جاننا ہے اور ان کی رائے لینی ہے کیونکہ عوام کی رائے سب سے مقدم ہواکرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل شامل ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی لمحہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختص فنڈز بطور میئرمیرے لئے اور کونسلران کیلئے ایک امانت ہے جس سے درست انداز میں ان تک پہنچانا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔

انہوں نے کونسلران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لسٹ اپنے پاس رکھیں تاکہ منصوبوں کی نوعیت اور دیگر سے متعلق معاملات کو دیکھاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت بھی ہی میئر کا اولین فرض ہواکرتاہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں ودیگر کے حوالے سے حلقوں کے دورے کرے اسی مقصد کیلئے ہم نے شہر بھر کے حلقوں کے دورے کرنے کا پروگرام مرتب کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :