خوشحال بلوچستان کے لیے اہل بلوچستان دینی قوتوں کا ساتھ دیں ،عبدالحق ہاشمی

بدھ جون 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اسلامی وخوشحال بلوچستان کے لیے اہل بلوچستان دینی قوتوں کا ساتھ دیں تاکہ نظام مصطفٰی کے قیام، آئین کی اسلامی شقوں و قومی آزادی کے تحفظ، اسلام کے نظام عدل، معاشی خوشحالی، زرعی ترقی، نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار، فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مل سکیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کومعاشی آئینی حقوق جماعت اسلامی دے سکتی ہے ۔باربارآزمائے ہوئے کو آزمانا دانشمندی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک وبلوچستان میں پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے بڑے ڈیم بنائے جائیں گے ظالمانہ ٹیکسوں کو ختم کرکے انصاف پر مبنی ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جائے گا بجلی گیس موبائل فون سے غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کر دیا جائے گا آٹا، گھی، چینی ، دالوں کی قیمتیں کم کی جائیں گی ماورائے قانون گرفتاریوں، چھاپوں اور اقدامات کو ختم کرتے ہوئے امن عامہ کے قیام میں عدلیہ کے حقیقی فعال کردار کو یقینی بنایا جائے گا