اوستہ محمد پولیس کی کارروائی، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

بدھ جون 23:14

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) اوستہ محمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2ملزمان ہونے میں کامیاب ہوگئے ،تاہم ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد کے علاقے ایری لاڑو میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار عابد علی گجر زخمی ہوگیا۔۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو وحید علی زخمی ہوگیا جنہیں گرفتارکرلیاگیا تاہم دو ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :