پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سٹاف اور افسران کا مشترکہ تربیتی کورس شروع

بدھ 6 جون 2018 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) چیئرمین پنجاب جوڈیشل اکیڈمی و چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی باقاعدہ منظوری کے بعد ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فخر حیات نے اکیڈمی کے سٹاف، افسران اور فیکلٹی ممبرز کیلئے مشترکہ تربیی کورس کروانے کا فیصلہ کیا۔ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا ہے کہ تربیتی ادارے کے سٹاف ممبرز اور افسران انتہائی مستعد، ہنر مند اور ذہانت کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی فیلڈ میں مہارت اور قابلیت سے مزین ہوں تو ادارے کے معاملات کو چلانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

(جاری ہے)

تربیت یافتہ ملازمین و افسران ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اس لئے اکیڈمی کے سٹاف کو تربیتی کورسز کراتے رہنا چاہیے لہٰذا اس نوعیت کے پہلے تربیتی کورس کا باقاعدہ آغاذ آج اکیڈمی میں ہوچکا ہے، جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ ڈی جی اکیڈمی نے کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور افتتاحی کلمات میں تربیتی کورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء کے تعلیم و تربیت کے لمحات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے نہایت توجہ اور دلچسپی سے کورس میں حصہ لینے کی ہدایت بھی کی۔