پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

بدھ 6 جون 2018 23:23

لاڑکانہ۔ 6جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے روپوش ملزم ولی داد بگٹی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے ملزم وحید شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت اور باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم اسماعیل کھوکھر کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :