کوئٹہ میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ 6 جون 2018 23:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ میں لین دین کے تنازعے پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ٹین ٹاؤن میں لین دین کے تنازعے پر میروائس نے فائرنگ کرکے ایک شخص فرحان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :