بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں کیلئے 119جبکہ قومی اسمبلی کی 16نشستوں کیلئے 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

بدھ 6 جون 2018 23:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں 119جبکہ قومی اسمبلی کے 16حلقوں میں 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نا مزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ چار جون سے شروع ہوچکا ہے جس میں اب تک بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں میں 119امیدواروں نے اب تک کاغذات نا مزدگی جمع کروائے ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو موسیٰ خیل سے 1،قلعہ سیف اللہ سے 12،ڈیرہ بگٹی سے 1،کچھی کم مستونگ سے 1 ،مستو نگ سے 1،شہید سکندرآبادسے 9،قلات سے 24،واشک سے 5،خاران سے 5،کیچ iسے 23،کیچ iiسے 20،کیچ iiiسے 8,کیچ iv سے 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ،جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271کیچ سی5 1امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے اس کے علاوہ خواتین اور مخصوص نشستوں پر بھی 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروادئیے ۔