سونے کے زیورات کی شوقین خواتین ہوجائیں تیار

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوکل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 جون 2018 23:36

سونے کے زیورات کی شوقین خواتین ہوجائیں تیار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔-06 جون 2018ء) سونے کے زیورات کی شوقین خواتین تیار ہوجائیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوکل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق سونے کے زیورات ہمارے ہاں خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ زیورات نہ صرف شادی بیاہ پر پہنے جاتے ہیں بلکہ ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہیں۔

خواتین طلائی زیورات کی بے حد شوقین ہوتی ہیں۔کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار خواتین سونے کے زیورات سے خود آراستہ کرنا بے حد ضروری سمجھتی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان میں سونے کے زیورات کی شوقین خواتین خاصی پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد سونے کے زیورات پاکستانی خواتین کی پنچ سے دور ہوتے جا رہے تھے۔

تاہم سونے کے زیورات کی شوقین خواتین ہو جائیں تیار کیونکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔تازی ترین خبر کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1291 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 124 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔قیمتوں کی اس کمی پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسکو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔