عیدالفطر کے دوسرے دن پتریاٹہ چیئرلفٹ سیاحوں کیلئے کھول د ی جائیگی،منیجر محسن فضل

بدھ 6 جون 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پتریاٹہ ریزارٹ کے منیجر محسن فضل نے کہا ہے کہ پتریاٹہ ریزارٹ پر سیاحوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کیلئے کام جاری ہے، عیدالفطر کے دوسرے دن پتریاٹہ چیئرلفٹ سیاحوں کیلئے کھول د ی جائیگی جبکہ فول پروف سکیورٹی اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ،پتریاٹہ ٹاپ پر سکیورٹی کیلئے حفاظتی باڑ لگانے کا آغاز کردیاگیا ہے جبکہ مڈ سٹیشن پر بھی سکیورٹی باڑ لگائی جائیگی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے پھولوں سمیت دیگر بیوٹیفیکیشن کے بھی کام کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مری پریس کلب کے عہدیداروں اور اراکین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :