مری میں گذشتہ روز طوفانی ہوائوں اور بارش سے پھگواڑی سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں میں درجنوں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں

بدھ 6 جون 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مری میں گذشتہ روز طوفانی ہوائوں کے ساتھ ہونے والی شدید بارش کے باعث مری کی یوسی پھگواڑی سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں میں درجنوں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ متعددگھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کئی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یوسی پھگواڑی موضع نمب رومال کے رہائشیوں حاجی احمدولد کالا،غلام حبیب ولد ولد غلام رسول،حاجی شیر افضل ،غلام جیلانی اور ساجد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اسی طرح مری اور گلیات کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز کی بارش ،ژالہ باری اور طوفانی ہوائوں سے کچے گھروں کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :