جنگی ہیرو کے سامان سے بظاہر ٹھیک حالت میں 103 سال پرانی کیڈبری چاکلیٹ بار مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 جون 2018 23:42

جنگی ہیرو کے سامان سے بظاہر ٹھیک حالت میں   103 سال پرانی کیڈبری چاکلیٹ ..

کارپورل بلیمور کو اپنی بہادری کے کارناموں پر تمغے تو مل گئے مگر وہ زیادہ چاکلیٹ نہیں کھا پائے۔ پہلی جنگ عظیم کے ہیرو کے  سامان سے ایک پرانے ٹن باکس میں 103 سال پرانی چاکلیٹ مل گئی۔ یہ کیڈبری بارز دراصل لیسیسٹرشائر رجمنٹ کے سپاہی رچرڈ بلیمور کی ہیں۔
جنگ کے دوران فرانس میں سپاہیوں کو کرسمس کے موقع پر چاکلیٹ گفٹ ٹن دیے گئے تھے جو کہ ناٹنگھم شائر میں تیار کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)


کارپورل بلیمور نے اپنی دس چاکلیٹ بارز میں سے صرف ایک ہی کھائی جبکہ باقی چاکلیٹ اب دوسرے سامان کے ساتھ نیلامی میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
رچرڈ کو شہزادی میری کی جانب سے تمباکو گفٹ باکس بھی ملا تھا جس میں سگریٹ، تمباکو اور ماچسں وغیرہ موجود تھیں جن میں سے زیادہ تر چیزیں اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہیں، صرف تین سگریٹ کم ہیں۔
اس کے علاوہ پہلی جنگ عظیم کے فروخت کیے جانے والے ذخیرے میں ان کے ذاتی سامان میں موجود میڈلز، حوالہ جات،خطوط اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں جس کی مالیت کا تخمینہ 2 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
سی پی ایل بلیمور کو ان کی خدمات پر مختلف میڈلز سے نوازا گیا تھا۔ان کی وفات جنوری 1967ء میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :