قلات،ہندو برادری کا بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر دانش جان لانگو سے اظہار یکجہتی

آئندہ الیکشن بلوچستان عوامی پارٹی کے قلات سے نامزد امیدوار سابق اسمبلی میر ضیاء اللہ خان کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 7 جون 2018 00:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کالی مندر قلات میں ہندو مہاراج کی سربراہی میں تمام ہندو برادری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر دانش جان لانگو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آئندہ الیکشن بلوچستان عوامی پارٹی کے قلات سے نامزد امیدوار سابق اسمبلی میر ضیاء اللہ خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں سردار اسد اللہ خان شاہوانی ‘ سردار فاضل محمد جتک ‘ سردار فتح محمد پندرانی ‘ سردار رسول بخش محمد زئی ‘سردار عبدالکریم نیچاری سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی سردار زادہ میر منیراحمد نیچاری ‘ سردار زادہ میر سیف اللہ پندرانی ‘ میرگہور خان نیچاری اور بلوچستان عوامی پارٹی سینکڑوں ورکرز کارکنان موجود تھے ہندئو برادری نے میر خالد خان لانگو کی گزشتہ 05 سال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ہندئو برادری میر خالد خان کی مثالی کارکردگی کی بنیاد پر ان کے بھائی میر ضیاء اللہ خان لانگو رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اس موقع پر میر دانش جان لانگو اور دیگر رہنمائوں نے ہندئو برادری کو مثبت فیصلہ کرنے پر مبارکباد دی ۔