روس، جرمنی، فرانس، اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 11جون کو برلن میں ہوگا

جمعرات 7 جون 2018 09:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) روسی وزارت خارجہ کے مطابق رواں مہینے کی 11تاریخ کو جرمن دارالحکومت برلن میں یوکرائنی تنازعے کے حل کے سلسلے میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس ہوگا اس اجلاس میں روس کے علاوہ جرمنی، فرانس اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ چاروں ملک مشرقی یوکرائنی تنازعے کے خاتمے کی کوششوں میں مذاکراتی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے گزشتہ ماہ یوکرائنی دورے کے دوران اس اجلاس کے طلب کیے جانے کے بارے میں بیان دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :