بھارتی ریاست کرناٹک کی کابینہ میں 25 نئے وزیر شامل

جمعرات 7 جون 2018 09:50

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 25 نئے وزیروں کو شامل کیا جن میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔ کمار سوامی نے ریاست میں جنتا دل (سیکولر)۔

(جاری ہے)

کانگریس اتحاد ی حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جس کے اس کے ممبران کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔گورنر واجو بھائی والا نے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نئے وزیروںسے عہدے کا حلف دلایا۔ کمار سوامی کی کابینہ میں جنتا دل (سیکولر) کے 9، کانگریس کے 14، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا ایک اور ایک آزاد وزیر شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :