Live Updates

گورنر مکہ کی زائرین میں روزانہ اڑھائی لاکھ سحری پیکٹ تقسیم کرنے کی ہدایت

جمعرات 7 جون 2018 10:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گورنریٹ کے ماتحت ضیافت اور سبیل کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین میں روزانہ اڑھائی لاکھ سے زیادہ سحری پیکٹ تقسیم کریں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سحری پیکٹ مسجد الحرام کے خارجی صحنوں اور بسوں اسٹینڈ ز پر تقسیم کئے جائیں جہاں زائرین بس کے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ تقسیم کا عمل تہجد اور فجر کی نمازوں کے درمیان سرانجام دیا جائے گا تاکہ زائرین آسانی سے سحر ی کرسکیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات