سعودی عرب، 15سے زیادہ گاڑیاں تباہ کرنے والا شاول ڈرائیور گرفتار

جمعرات 7 جون 2018 10:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مکہ مکرمہ کے سکیورٹی اداروں نے الکعکیہ محلے میں یکے بعد دیگر 15سے زیادہ گاڑیاں تباہ و برباد کرنے والے شاول ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائو ابلاغ کے مطابق مکہ پولیس نے الکعکیہ کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے 15سے زیادہ گاڑیاں تباہ و برباد کرنے والے شاول ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی ٹریفک پولیس اہلکار ، سکیورٹی گشتی پولیس، ہلال احمر او رشہری دفاع کے کارندے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈرائیور کو جارحانہ عمل جاری رکھنے سے روکنے کی کوشش کی۔ آخر میں شیول کو روکنے کے لئے پولیس کو ٹائر پر فائرنگ کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ گاڑیوں میں زیادہ تر چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں تاہمکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزکورہ ڈرائیور سے تحقیات کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔