جاپان، پولیس کے کوبے سٹیل نے منظم ڈیٹا جعلسازی کے الزامات پر چھاپے

جمعرات 7 جون 2018 10:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جاپانی استغاثہ اور پولیس نے بڑ ی فولاد ساز کمپنی کوبے سٹیل کی مصنوعات کے معائنہ ڈیٹا میں جعلسازی کے الزام پر چھاپہ مارنے کا عمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو استغاثہ اور پولیس کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کوبے سٹیل میں چالیس سے زیادہ افراد کو بظاہر معلوم تھا کہ کمپنی اپنی مصنوعات کے معائنہ ڈیٹا میں جعلسازی کر رہی تھی۔

ڈیٹا کی اِس جعلسازی کا گزشتہ اکتوبر میں انکشاف ہٴْوا تھا۔ کوبے سٹیل کے مطابق اٴْس نے تبدیل شٴْدہ ڈیٹا کے ساتھ ایلومینیم، تانبا اور فولاد کی مصنوعات ملک اور بیرونِ ملک 688 کمپنیوں کو بھیجی تھیں۔کمپنی کی اندرونی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈیٹا جعلسازی کا عمل 1970ء کی دہائی سے جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :