امریکی پابندیاں، بوئنگ کمپنی نے طیارے ایران کے حوالے کرنے سے معذرت کر لی

کمپنی نے ایران ائیرکو 16 ارب 60 کروڑ ڈالرز مالیت کے 80 طیارے ، آسمان ائیر لائنز کو 30بوئنگ 737 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا

جمعرات 7 جون 2018 10:20

امریکی پابندیاں، بوئنگ کمپنی نے طیارے ایران کے حوالے کرنے سے معذرت ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایران کو طیارے دینے سے معذرت کر لی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئنگ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایران کو کوئی طیارہ فراہم نہیں کیا ہے۔اس وقت ہمارے پاس ایران کو طیارے بیچنے کا کوئی لائسنس بھی نہیں ،اس لیے ہم کوئی طیارہ ایران کے حوالے نہیں کریں گے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ہمارے پاس ایران کو طیارے مہیا کرنے کے لیے کوئی پرانا آرڈر موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بوئنگ نے اس سے قبل یہ کہا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی کی حمایت کرے گی اور اس نے ایران کو طیارے حوالے کرنے کی تاریخ مؤخر کردی تھی تاہم اس نے طیاروں کی حوالگی سے متعلق براہ راست کچھ نہیں کہا تھا۔واضح رہے کہ بوئنگ نے دسمبر 2016ء میں ایران ائیر کے ساتھ 16 ارب 60 کروڑ ڈالرز مالیت کے ایک سمجھوتے کا اعلان کیا تھا۔اس کے تحت اس نے ایران کو 80 طیارے فروخت کرنا تھے۔بوئنگ نے اپریل 2017ء میں ایران کی آسمان ائیر لائنز کو 30بوئنگ 737 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔تین ارب ڈالرز مالیت کے اس سودے میں اس نے مزید 30 طیاروں کی فروخت کے حقوق بھی حاصل کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :