ْمطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے، سعودی ماہر موسمیات

جمعرات 7 جون 2018 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رؤیت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔