سری لنکن صدر پر تنقید ، وزیراعظم سے وابستہ ٹی وی نیٹ ورک کی نشریات معطل

جمعرات 7 جون 2018 10:20

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے خاندان کے ملکیتی ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو ملک کے نشریاتی ریگولیٹر ادارے نے بند کردیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیل شان نیٹ ورک نے اپنی بندش سے قبل صدر میتھری پالا سری سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انھوں نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ ملک کے میڈیا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کردیں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کا ٹیلی مواصلات ریگولیٹر صدر سری سینا کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ یہ ٹیلی ویڑن نیٹ ورک وکرما سنگھے کے بڑے بھائی کا ملکیتی ہے اور ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ اس کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔تاہم ٹیل شان نے اس الزام کی تردید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام واجبات ادا کرچکا ہے۔اس ٹی وی کی بندش کو صدر سری سینا کی ملک میں سنسرشپ کی پہلی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر سری سینا نے خود منتخب ہونے کے بعد انٹرنیٹ اور میڈیا پر عائد پابندیاں اور مختلف قدغنیں ختم کردیا تھا۔