میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کو سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ ولادیمیر پیٹکووچ

جمعرات 7 جون 2018 10:30

برن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کے کوچ ولادیمیر پیٹکووچ نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ ابتدائی میچ میں کامیابی کیلئے برازیل کے خلاف میچ میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ ولادیمیر پیٹکووچ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے۔

ولادیمیر پیٹکووچ نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں سامنے کون سی ٹیم کے اس سے کوئی غرض نہیں ٹیم کو مقصد عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کی تیاری سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں سابق عالمی چیمیپئن کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں جیت کیلئے اتریں گے۔

(جاری ہے)

ولادیمیر پیٹکووچ نے کہا کہ اگر ٹیم گروپ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیابی ہوگئی تو اس کو مین رائونڈٖ تک پہنچنے سے کوئی نہیں ورک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔ ولادیمیر پیٹکووچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ فائنل کی طرح اہم ہوتا ہے اسلئے انکی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ برازیل کے خلاف میگا ایونٹ کے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر سکے اور اس مقصد کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو بہت سخت محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :