چین نے 70ارب ڈالر کی امریکی اشیاء خریدنے کی پیشکش کردی، وال سٹریٹ جرنل

جمعرات 7 جون 2018 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی بات چیت میں ایک نئی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق بیجنگ نے تقریباً 70 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ اِس کے بدلے میں چین چاہتا ہے کہ واشنگٹن چینی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کرنے کے منصوبے ختم کر دے۔اطلاعات کے مطابق یہ پیشکش امریکا کے وزیرِ خزانہ ولبر راس کی چین کے نائب وزیرِ اعظم لیو ہے سے اختتامِ ہفتہ پر بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :