ایران نے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون تیار کر لیا

جمعرات جون 10:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ایران نے ایک نیا ڈرون ظیارہ تیار کر لیا ہے جس کا نام فطرس ہے۔ اسے ایران کی دفاعی صنعت کے انجینئروں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈرون 25 ہزار فٹ کی اونچائی تک با آسانی اڑ سکتا ہے اور اسی2 ہزار کلومیٹر کی رینج میں بغیر کسی دقت کے کنٹرول کیا جا سکتا ہی اس ڈرون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ 16 سے 30 گھنٹے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔یہ ڈرون مختلف قسم کے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل لے جانے اور انہیں فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ایران میں بننے والا اب تک کا یہ سب سے بڑا ڈرون ہے۔

متعلقہ عنوان :