سعودی کابینہ نے خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق قوانین کی منظوری دیدی

جمعرات 7 جون 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سعودی کابینہ نے بعض قوانین کی منظوری دی ہے جن کا مقصد مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ کو منظّم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق خواتین کے گاڑی چلانے کی اجازت پر عمل درآمد 24 جون سے شروع ہو جائے گا۔کابینہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی خواتین کو مناسب حراستی مراکز تیار ہونے تک گرلز کیئر فاؤنڈیشن میں رکھا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

متعلقہ عنوان :