فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے،ڈینی ایلوز

جمعرات 7 جون 2018 10:40

ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ڈینی ایلوز نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا فائنل، سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں برازیلین فٹ بالر نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس وقت ہماری ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی سوئٹزرلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابتدائی میچ بھی فائنل کی طرح اہم ہوتا ہے اسلئے ہماری کوشش ہو گی کہ سوئس فٹ بال کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا شاندار طریقے سے آغاز کریں۔

متعلقہ عنوان :