متحدہ عرب امارات ایشین فٹ بال کپ 2019ء کی میزبانی کریگا

جمعرات جون 10:40

مناما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی نے 2019ء میں شیڈول ایشین کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی۔ ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر متحدہ عرب امارات فٹ بال ایسوسی ایشن حکام کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ متحدہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد کر کے ہماری توقعات پر پورا اترے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کپ کی میزبانی میرٹ کی بنیاد پر متحدہ کو دی گئی ہے جس میں سٹیڈیمز کی کنڈیشنز، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ویزا پراسیس اور رہن سہن سمیت کئی دوسرے چیزوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔