سعودی عرب، غیر ملکی کمپنیوں کو شماریات میں حصہ لینے کی اجازت

جمعرات 7 جون 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سعودی محکمہ شماریات نے غیر ملکی کمپنیوں کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کی صورت میں اعداد وشمار جمع کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری قانون اورسعودی کمپنیوں کے قانون کے تحت غیر ملکی کمپنیاں شماریات کے شعبہ میں داخل ہونے کی مجاز ہوگئی ہیں۔جاری کردی اجازت نامے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ شماریات کا کام کرنے والے ادارے یا کمپنی کا کوئی ایک شریک یا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی کمپنی کسی ایک شخص کی ہو تو ایسی صورت میں اس کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :