غیرفوجی علاقے سے فوجی ارکان کی باقیات کی بازیابی ترجیح ہے، جنوبی کوریائی صدر

جمعرات 7 جون 2018 10:40

ْ سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جنوبی کوریا کے صدر موٴْن جے اِن نے کہا ہے کہ جنگِ کوریا میں ہلاک ہوجانے والے فوجی اور پولیس ارکان کی باقیات کی بازیابی کے لئے اٴْن کا ملک اٴْس وقت تک کوششیں جاری رکھے گا جب تک کہ اٴْسے آخری شخص کی باقیات نہ مل جائیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی شہر دیئجون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مٴْن نے کہا کہ جنگِ کوریا میں ہلاک ہوجانے والے فوجی اور پولیس ارکان کی باقیات کی بازیابی کے لئے اٴْن کا ملک اٴْس وقت تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ جب بھی بین الکوریائی تعلقات بہتر ہوئے تو جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے ساتھ غیرفوجی علاقے میں بھی باقیات کی بازیابی کو ترجیح دے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تقریب کوریائی جنگ اور دیگر تنازعات میں ہلاک ہوجانے والوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :