فرنس آئل کی فروخت میں گیارہ ماہ کے دوران 31.66 فیصد کمی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 7.12 ، پٹرول کی فروخت میں 10.17فیصد اضافہ

جمعرات 7 جون 2018 10:40

فرنس آئل کی فروخت میں گیارہ ماہ کے دوران 31.66 فیصد کمی ، ہائی سپیڈ ڈیزل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 31.66 فیصد کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 7.12 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں 10.17فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آئیل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران فرنس آئیل کی فروخت 85 لاکھ 49 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں 64لاکھ 93 ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کا حجم 78 لاکھ 3ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 83 لاکھ 59 ہزار ٹن تک بڑھ گیا اور پٹرول کی فروخت بھی 61 لاکھ 24 ہزار ٹن کے مقابلہ میں 67لاکھ 47ہزار ٹن تک پہنچ گئی. اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران فرنس آئیل کی فروخت میں 20 لاکھ 56 ہزار ٹن یعنی 31 فیصد سے زائد کی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 5 لاکھ 56 ہزار ٹن یعنی 7 فیصد سے زائد کا اضافہ اور پٹرول کی فروخت میں بھی 6 لاکھ23 ہزار ٹن یعنی 10فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :