Live Updates

ڈاکٹر حسن عسکری نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 جون 2018 10:46

ڈاکٹر حسن عسکری نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2018ء) الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا، ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور ذکااللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی۔اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید میں ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق ہوا تھا ۔ لیکن 24 گھنٹے میں تحریک انصاف میں ان کا نام واپس لے لیا تھا۔ جس کے بعد نگران وزیراعلی کے نام پر ڈیڈلاک پیدا ہو گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات