اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

جمعرات 7 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکاراکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اکشے کمار کی فلم کے سیٹ پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ہیں جس میں انہوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ فلم کی ہدایتکارہ ریم اکگتی جبکہ پروڈیوسرریتش سدھوانی اور فرحان اختر ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں مونی رائے، کنعال کپور، وینیت کمار سنگھ ،آمیر سدھ، سنی کوشل اور اکشے کمار شامل ہیں۔ فلم 15گست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔