یورپی ممالک میں سستے چینی سمارٹ فون کی مانگ میں اضافہ

جمعرات 7 جون 2018 11:04

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) یورپی صارفین سمارٹ فون تیار کرنے والی امریکی اور کورین کمپنیوں کے مہنگے فونز کے بجائے چین میں تیار کردہ سستے اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونز کو ترجیح دے رہے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک کی جانب سے چینی سمارٹ فون ساز کمپنیوں کو طویل عرصے سے مقامی منڈیوں تک محدود رکھنے کے باوجود مغربی یورپی صارفین میں’’چائنا میڈ‘‘ موبائل فون کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

سمارٹ فون تیار کرنے والی چینی کمپنی ’’ون پلس‘‘ اور ’’جیاؤمی‘‘ کی مصنوعات کی فرانس، سپین اور اٹلی میں فروخت میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ یورپ میں اسمارٹ فون کے ایسے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہے جو نئے موبائل فون پر ایک ہزار امریکی ڈالر خرچ کرنے کے بجائے کم قیمت کے چینی سمارٹ فون کو ترجیح دیتے ہیں۔مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’’آئی ڈی سی‘‘ کے مطابق چینی کمپنی ’’شیاؤمی‘‘ کے سمارٹ فون بھارتی منڈیوں کا نصف سے زیادہ حصہ ہیں اور اب یورپی صارفین بھی مہنگے سمارٹ فون کے برعکس کم قیمت والے سمارٹ فون تلاش کر رہے ہیں۔