پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی

جمعرات 7 جون 2018 11:22

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ بعدازبرداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جاسکتی ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں 41مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوارحاصل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھلدار پودوں اورفصلوں کے قبل اور بعدازبرداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پرقابوپاکر پیداواربڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ‘رنگ ‘ وٹامنز ‘خوردنی معدنیات‘فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیابھرمیں پسند کیاجاتاہے۔انہو ں نے بتایا کہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کرکے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔