کاشتکار لہسن کو بیماریوں سے بچانے کے لئے جڑی بوٹیاں فوری تلف کریں، زرعی ماہرین

جمعرات جون 11:22

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں اور تین سے چار گوڈیاں کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کو برو قت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لہسن کی فصل میں پتوں کے جھلسائوکی بیماری کے حملے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں اورجب بیماری شدت اختیارکرتی ہے تو تمام پتے خشک ہوجاتے ہیں اس طرح لہسن کی گٹھلیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :