والدین بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال کے اوقات کا تعین کر سکیں گے،

ایپل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

جمعرات 7 جون 2018 11:26

والدین بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال کے اوقات کا تعین کر سکیں گے،
کیلی فورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امریکی آئی ٹی کی کمپنی ایپل نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں والدین بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال کے اوقات کا تعین کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے سان ہوزے میں سوفٹ وئیر تیارکرنے والوں کی ایک کانفرنس میں ایپل کمپنی نے نئے آئی فون اور آئی پیڈ کے فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایسے فیچر تیار کئے ہیں جس سے والدین بچوں کے اسمارٹ فون کے اوقات کا تعین کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت استعمال کنندگان زیر استعمال ایپلی کیشن کے استعمال کے اوقات کی ہفتہ وار رپورٹ بھی حاصل کر سکیں گے ۔ایپل کے حصص یافتگان نے کمپنی پر زور دیا کہ نوعمر استعمال کنندگان کو اسمارٹ فون کے استعمال کا عادی ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کئی جائزوں کا حوالہ دیا، جن کے مطابق بچوں اور نوعمر افراد میں اسمارٹ فون کا حد سے زیادہ استعمال ذہنی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :