بھارت، بیوی نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرکے شوہر کو نوکری سے نکلوا دیا

جمعرات جون 11:26

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بھارت میں بیوی نے فرضی فیس بک اکاونٹ بناکر کمپنی کے مالک اور ساتھ کام کرنے والوں کو غیر اخلاقی تصاویر بھیج دیں جس کے الزام میں اس کے شوہر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ابھیشیک نامی نوجوان 2014ء سے گڑگاوں میں قائم نجی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا۔ 2011ء میں اس کی شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد میاں بیوی میں نااتفاقی پیدا ہوجانے سے دونوں علیحدگی ہو گئی۔

(جاری ہے)

2016ء میں بیوی نے ابھیشیک کے نام سے فرضی فیس بک اکاونٹ بنایا۔ اس میں شوہر کی فوٹولگائی پھر فرضی آئی ڈی کے ذریعے شوہر کی کمپنی کے ملازمین اور سینیئر عہدیداروں کو غیر اخلاقی میسج اور تصاویر پوسٹ کئے۔ نوجوان نے بتایا کہ بیوی کی اس حرکت کے باعث اسے کمپنی نے نوکری سے برخاست کردیا گیا جس کی شکایت اس نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ایس ایچ او انسپکٹر چندر پرکاش نے میڈیا کو بتایا کہ شکایت درست پائی جانے پر بیوی کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔