ایران نے یورینیم کی افزودگی کو تقویت دینے کی تیاری شروع کر دی

جمعرات 7 جون 2018 11:26

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ایران کا کہنا ہے کہ اٴْس نے یورینیم افزودہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے مذکورہ کام شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

(جاری ہے)

صالحی نے کہا کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اٴْنھوں نے کہا کہ ایسے نئے سینٹری فیوجز تعمیر کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جو افزودہ یورینیم کے ایک کلیدی جزو کی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کر دیں گے۔علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایران، چھ عالمی طاقتوں سے کیے گئے جوہری معاہدے کی حدود کے اندر رہتے ہوئے مزکورہ اقدام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :