سربراہی اجلاس میں جوہری معاملے پر توجہ دی جانی چاہیے، سابق امریکی عہدیدار

جمعرات 7 جون 2018 11:26

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) شمالی کوریا سے متعلق معاملات کے انچارج رہنے والے ایک سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نے عنقریب ہونے والی امریکا شمالی کوریا سربراہی ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ سربراہی اجلاس میں جوہری معاملے پر توجہ دی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی عہدیدار جوزف یٴْن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کر سمنے بیان دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی متوقع بات چیت میں پہلے شمالی کوریا کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنے کی راہوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور اس کے بعد شمالی کوریا کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا اور دیگر معاملات کو اس وقت زیرِ بحث نہیں لانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :