الیکشن کمیشن نے پروفیسرڈاکٹر حسن عسکری رضوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا

جمعرات 7 جون 2018 11:37

الیکشن کمیشن نے پروفیسرڈاکٹر حسن عسکری رضوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں گیا تھا اور وہاں بھی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے سابق نیول چیف ایڈمرل(ر) ذکا ء اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی جبکہ پی ٹی آئی نے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام تجویز کیے تھے۔

جن میں سے الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں حسن عسکری کا تقرر کر دیا ہے۔اجلاس چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سرداررضا کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے پروفیسرحسن عسکری کونگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکردیا۔پروفیسرحسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا۔ ان کو 23 مارچ 2010 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔