سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 7 جون 2018 11:37

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس آج (جمعہ کو) ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کریں گی اجلاس میں کمیٹی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی اور سالانہ بجٹ کے لئے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد اور جاری منصوبہ جات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دی جائے گی۔