فلم ’’عامر ‘‘ کی ریلیز کو 10سال مکمل

جمعرات 7 جون 2018 11:56

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’عامر ‘‘ کی ریلیز کو 10سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار گپتا کی فلم’’عامر ‘‘ 2008ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار راجیو کھنڈل وال اور گج راج رائو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جس کی کہانی فلپائنی فلم ’’کیویٹ ‘‘ سے ماخود ہے جو ایک نوجوان مسلمان ڈاکٹر عامر علی کے گرد گھومتی ہے ۔جو لندن سے ممبئی چھٹیاں گزارنے آتا ہے تو ایئرپورٹ پر ایک نامعلوم شخص اسے فون دیتا ہے اور اسے اپنی مرضی کے مطابق چلنے کو کہتا ہے جہاں سے عامر علی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔