لوئر دیر میں پولیس موبائل پر دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت دو افراد شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات جون 11:41

لوئر دیر میں پولیس موبائل پر دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت دو افراد شہید
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : لوئر دیر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ میدان میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ زیمداراہ اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ پولیس کو بنایا گیا ، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں جبکہ شہید افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔