دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں چین کی 11 یونیورسٹیاں شامل ہیں ، رپورٹ

جمعرات 7 جون 2018 12:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گلوبل ایجوکیشن گروپکیو ایس گلوبل ایجوکیشن گروپ نے عالمی سطح پر بہترین یونیورسٹیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی مذکورہ فہرست میں چین کی 11 یونیورسٹیاں شامل ہو گئیں ہیں جو تعداد کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے زیادہ جبکہ عالمی سطح پر امریکا اور برطانیہ کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

کیو ایس کی دنیا کی ایک ہزار بہتریں یونیورسٹیوں کی فہرست میں چین کی کل 65 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ ان میں چین کے اندرونی علاقوں کی 40،چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی 7 ،مکاوٴْکی ایک اور چین کے علاقے تائیوان کی 17 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چینگ ہوا یونورسٹی اور بیجنگ یونیورسٹی بلترتیب سترہویں اور تیسویں پوزیشن پر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :