چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں کرغزستان کے اپنیہم منصب سلوبے زینبیکوف سے ملاقات

جمعرات جون 12:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں کرغزستان کے اپنیہم منصب سلوبے زینبیکوف سے ملاقات کی،جس میںدونوںرہنمائوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تزویراتی تعاون کے تعلقات قائم کرنے پر اتفاقکیا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تزویراتی تعاون کے تعلقات کے قیام کو دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کرغیزستان سب سے پہلے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی حمایت کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ سلوبے زینبیکوف نے کہا کہ کرغیزستان چین کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔اور ہمیشہ ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا۔ملاقات کے بعد دونوں صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تزویراتی تعاون کے تعلقات کے قیام اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخطوںکی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :