مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان کوترقی کی راہ پرگامزن کردیا،عالم شاہ

جمعرات جون 12:32

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) استور شہر کے صدر عالم شاہ نے کہا کہ اوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کو تر قی کی راہ گامزن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استور میں مسلم ن لیگ نے شعبہ تعیمرات کے لئے بھرپور اقدامات ا ٹھائے ہیں ،استور ویلی روڈ جو عوام کا بہت بڑامسئلہ تھا ہماری حکومت نے ا یک ا چھی شہرت رکھنے والی کمپنی کو دیکر کا م شروع کیاہے، ہم ایکسیئن تعیمرات اور دیگر انجینئرز سے گزارش کر تے ہیں کہ وہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے ا حکامات کے مطابق کام کروایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔