جامعہ پشاور نے آفیشل ریسرچ پالیسی پیپر کی تیاری شروع کردی

جمعرات جون 12:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) جامعہ پشاور کے آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک)نے آفیشل ریسرچ پالیسی پیپر کی تیاری کا کام شروع کردیا ۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جوکہ موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے تک اپنا کا م مکمل کریگی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان میں ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ضیاء عبید ،پروفیسر بشریٰ حامد ،پروفیسر روبینہ رحمان ،پروفیسر ڈاکٹر یاسین اقبال، پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان ،پروفیسر سلمیٰ بلال، پروفیسر نسرین غفران اور پروفیسر روبینہ شاہین شامل ہیں۔

کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اساتذہ اور طلبہ میں پیشہ وارانہ امور کو سہل اور معیاری بنانے پر غور کرنے کے علاوہ تحقیقی معیارپر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :