Live Updates

عامر خان اور انیس قائم خانی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

افتخارعالم نائن زیرو کی نشست سے الیکشن لڑیںگے،کراچی میں کو ئی جما عت بڑا اپ سیٹ کرسکتی ہے

جمعرات 7 جون 2018 12:47

عامر خان اور انیس قائم خانی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے بعض مرکزی رہنمائوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جبکہ پا ک سرزمین پا رٹی کے صدر انیس قائم خا نی بھی الیکشن میں امیدوار نہیں ہو نگے ،ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنمائوں نے کر اچی حیدرآبادسے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فیصل سبز واری ، امین الحق ، کشورہ زہرہ ،خالد مقبول صدیقی، کنورنوید، خواجہ اظہار الحسن ، عامر معین پیرزادہ سمیت نئے چہروں کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاک سرزمین پا رٹی بھی بھر پور انداز سے الیکشن میں اہم رہنمائوں کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال کی جانب سے نا رتھ کراچی سے قومی اور صوبا ئی میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ فوزیہ قصوری ڈیفنس سے ، محمد سعد صدیقی کو رنگی کر اسنگ ، شیراز وحید کورنگی سے، ڈاکٹرصغیراحمد پی آ ئی بی سے جبکہ دیگراہم رہنما بھی الیکشن میں حصہ لیں گے ان میں مبشرامام ،وسیم آفتاب ، عبد الحفیظ ،آصف حسنین لانڈھی سے، افتخار عالم عزیز آباد نائن زیرو والی نشست سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہونگے، مزمل قریشی گلشن اقبال سے ، ڈاکٹر یا سر ،اشفاق منگی ، عبداللہ شیخ ، شبیر قائم خانی سمیت دیگر اہم رہنماں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی کراچی میں دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں رہنما پی ٹی آئی جمال صدیقی کے مطابق عمران خان گلشن اقبال اورنارتھ ناظم آباد سے قومی اسمبلی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنمائوں میں عمران اسماعیل ، عارف علوی، علی زیدی ، جمال صدیقی ،حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، دواخان، سمیت دیگر رہنما بھی کر اچی میں الیکشن لڑیں گے۔علاوہ ازیں کامران ٹیسوری نے بھی لیا قت آباد ، کورنگی اور محمود آباد سے کا غذات نامز دگی حاصل کیے ہیں۔ کراچی میں الیکشن 2018 میں دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات